اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک ہائی اسکول میں حجاب پہننے والی ایک فلسطینی نژاد لڑکی نے خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا۔
دی نارتھ جرسی ڈاٹ کام کے مطابق طالبہ ابرار شاہین نے ایوارڈ جیتنے کے بعد کہا کہ اس طرح کے انعامات زیادہ تر مقبول لڑکیوں یا پھر چیئرلیڈرز کو ہی ملتا ہے تاہم حجاب پہننے کے باوجود یہ انعام مجھے ملنا میرے لیے حیران کن تھا۔
شاہین کپڑوں کی ایک دکان کی مالک ہیں اور مسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے میں مصروف رہتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی مذہبی ذمہ داریاں بھی پوری کرتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169